صدر و وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان بنانے کے بعد ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آج داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔

ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار اور دل غمگین ہے مگر سر سب کے فخر سے بلند ہیں ،محسن پاکستان کی انتقال کی خبر کے ساتھ ہی ٹیوٹر پر محسن پاکستان ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور اے کیو خان سمت بہت سارے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر گئے ۔

محسنِ پاکستان، ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کو ایٹمی ریاست بنانے میں ان کا مرکزی کردار رہا، جس کی وجہ سے پاکستانی قوم ان سے بے پناہ محبت کرتی تھی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نےڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہلِ خانہ سے تعزیت  کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی ریاست بنانے میں ان کا مرکزی کردار رہا، جس کی وجہ سے پاکستانی قوم ان سے بے پناہ محبت کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کوششوں سے پاکستان کو اپنے پڑوس میں موجود بڑی ایٹمی قوت سے تحفظ حاصل ہوا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خواہش کے مطابق انہیں اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کوششوں سے پاکستان کو اپنے پڑوس میں موجود بڑی ایٹمی قوت سے تحفظ حاصل ہوا۔وہ پاکستانیوں کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے۔

صدر عارف علوی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر صدر عارف علوی نے  گہرے اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے انہیں  خراجِ فحسین پیش کیا۔

پاکستان کو ایٹمی سائنسدان بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا،شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ڈاکٹر  عبدالقدیر کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔پاکستان کو ایٹمی سائنسدان بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔

بعد ازاں نجی  چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی، مرحوم کی وصیت تھی کہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی ڈاکٹر ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان کا انتقال قومی سانحےسے کم نہیں ہے۔

قائد اعظم نے پاکستان بنایا لیکن ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کو محفوظ بنایا،سراج الحق

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج نے  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو  خراجِ  تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا لیکن ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کو محفوظ بنایا، وہ ناصرف پاکستان بلکہ عالمِ اسلام کے بھی ہیرو تھے۔

اپنی تعزیتی گفتگو میں امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی ساری زندگی پاکستان کے لیے وقف کر دی تھی،وہ صرف سائنسدان نہیں بلکہ عالمِ دین اور ادیب بھی تھے،انہوں  نے لاکھوں نوجوانوں کو تعلیم دلوائی۔

حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے، میاں شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابل فخر تاریخ، جدوجہد کا نام تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات قومی صدمہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی پاکستان سے محبت کی کہانی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان اور اس کے مفادات کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کا اثاثہ تھے، وزیر اعلیٰ، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی  ڈاکٹر عبدلقدیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار  کیا  اور اپنی  بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کا اثاثہ تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔

مزید پڑھیے :محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay