صدر مملکت ممنون حسین کی مدت صدارت کا آج آخری روز

Mamnoon-Hussain

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کی مدت صدارت کا آج آخری روز ہے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کل پاکستان کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین آج عہدے سےسبکدوش ہوجائیں گےصدرممنون حسین نے9ستمبر2013کو عہدہ سنبھالاتھا ۔

بطورصدرممنون حسین نےنائیجریا،آذربائیجان اورتاجکستان کادورہ کیا انھوں نے بحیثیت صدر 4بارپارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔

ممنون حسین نےدفاعی تعاون اورتجارت میں فروغ کےلیےمعاہدےکیے اوراردوکوسرکاری زبان رائج کرنےکےلیےاقدامات کیے ۔

صدرممنون حسین نے1993میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکی اور1999میں گورنرسندھ منتخب ہوئے ۔