یمن میں اسکول بس پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ریاض :  سعودی اتحادی افواج نے  کہا ہے کہ یمن میں اسکول بس پر حملے کو افسوس ناک قرار دینے ہوئے حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سعودی اتحادی افواج کی جانب سے گزشتہ ماہ یمن میں اسکول بس پر کیے گئے حملے کی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے ہے حملے کے زمہ داروں کے خلاف جلد ایکشن لیا جائےگا۔

سعودی حکام کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بس پر حملہ کیا گیا تھا۔ اطلاعات تھیں کہ بس میں دہشت گرد سوار ہیں۔  حدف میں تاخیر کے باعث  دہشت گرد حملے سے پہلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم انٹیلی جنس روپورٹ میں بس پر حملے کا نہیں کہا گیا تھا۔

ہم شہریوں کی جاننے ضائع ہونے پر سعودی اتحادی افواج کو بین الااقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 9 اگست کو سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک 29 طلبہ جان بحق ہوگئے تھے۔