دلیپ کمارسینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

Actor-Dilip

بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کردیا گیا ۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق دلیپ کمار کوسینے میں انفیکشن کی شکایت ہوئی جس کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انھیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہےجہاں ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہو نے کی خبر ان کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل پر دی گئی جس میں اہلخانہ کی جانب سے دعاؤں کی بھی درخواست کی گئی ہے۔