افغان فورسز کا آپریشن، طالبان کمانڈر سمیت 11ہلاک

Afghan-forces-operations

افغان فورسز کا ننگر ہار میں آپریشن طالبان کمانڈر سمیت 11ہلاک ہوگئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں گزشتہ رات افغان فورسزنےآپریشن کیا، جس میں 11افراد ہلاک اور 12 کو گرفتار کیا گیا۔

افغان میڈیاکا مزید کہنا ہے کہ فورسز کے آپریشن میں 12مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ، جبکہ مقامی شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں شہری بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر قاری رفیع اللہ اور اس کا نائب بھی شامل ہے، آپریشن میں اسلحہ، گولہ بارود اور ایک گاڑی کو بھی تباہ کیا گیا۔