افغانستان : خودکش حملے میں 68 افراد ہلاک

Afghanistan

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے المنک واقعے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی جبکہ دھماکے میں 165 افراد زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ننگر ہار میں ہونے والے خود کش دھماکے میں مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا تھا جو مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے لے احتجاج کر رہے تھے۔

ننگر ہار خود کش حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک قبول نہیں کی گئی ہے۔