سندھ کے بعد پنجاب گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا

Punjab-Governor-House

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سند کے بعد پنجاب گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ 

گورنرپنجاب چوہدری سرور کی پریس کانفرنسگورنرپنجاب چوہدری سرور نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  ہراتوارکو گورنرہاؤس عوام کےلیے کھولاجائےگا،گورنرہاؤس صبح10سےشام6بجے تک کھلارہےگا ۔

چوہدری سرور  نے مزید بتایاکہ پہلے مرحلےمیں گورنرہاؤس فیملیز کےلیے کھولاجائےگا۔

انھوں نے کہاکہ گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے،پاکستان اشرافیہ کےلیےنہیں20کروڑعوام کےلیےبنایاگیاتھا اب امیراورغریب برابرہیں،ناانصافی کیخلاف جہادجاری رہےگا ۔

چوہدری سرور  نے کہاکہ وزیراعظم سےلےکرہرشخص خود کواحتساب کیلئےپیش کرےگا،غیرقانونی کام کریں گےنہ کسی کو کرنےدیں گے۔

گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہاکہ کسی کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنائیں گے،شہریوں کےبنیادی مسائل حل کرنےکی کوشش کریں گے ۔