اسامہ بن لادن کوہم سےہمارےاتحادیوں نےمتعارف کرایاتھا؛ احسن اقبال

ahsan-iqbal

اسلام آباد: پاکستان30لاکھ سےزائد افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کررہا ہے۔ ملک میں شدت پسندوں کے99فیصدٹھکانےتباہ کردیئےگئےہیں۔ ہم نے سویت یونین کیخلاف جنگ لڑی ہے۔ اسامہ بن لادن کوہم سےہمارےاتحادیوں نےمتعارف کرایاتھا۔احسان اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا

تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ سےمتعلق سالانہ رپورٹ کےاجراء کی تقریب ہوئی۔ وزیرداخلہ احسن اقبال کااقوام متحدہ کی رپورٹ کےاجراء کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا انسانی اسمگلنگ کامسئلہ بےروزگاری کی وجہ سےپیدا ہوتا ہے۔ عالمی فریم ورک کےتحت انسانی اسمگلنگ روکنے پرکام کیاجارہاہے۔ انسانی اسمگلنگ کاتنازعات میں گھرےخطوں سےبڑاتعلق ہے۔

انکا کہنا تھا پاکستان30لاکھ سےزائد افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کررہا ہے۔ پاکستان نے افغانستان جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

انھوں نے کہا افغان جنگ کےبعد نائن الیون واقعہ سےبھی پاکستان کونقصان پہنچا ہے۔ افغان جنگ کےنتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی اور اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ملک میں امن تیزی سے بحال ہورہا ہے۔ ملک کی شرح نموبڑھ رہی ہےبجلی بحران پرکافی حدتک قابوپالیا ہے۔ ہم نے ملک میں شدت پسندوں کے99فیصدٹھکانےتباہ کردیئےگئےہیں۔

انھوں نے کہا ہم نے سویت یونین کیخلاف جنگ لڑی ہے۔ اسامہ بن لادن کوہم سےہمارےاتحادیوں نےمتعارف کرایاتھا۔