پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں ، ایلس ویلز

Alice-Wells

جنوب اور وسط ایشیا کے لیے امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلس ویلزنے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں میں امن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی بات کا خیر مقدم کرتےہیں ۔

ایلس ویلز نے مزید کہا کہ ہم نے تشویش ظاہر کی ہے کہ دہشت گرد گروہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں انجوائے کررہے ہیں جس وجہ سے ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف مزید کارروائی کرے، وقت آگیا ہے کہ تمام فریق مذاکرات کی میز پر آئیں، چاہتے ہیں پاکستان بھی اسی پیغام کو تقویت دے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی ماہ سے کوشش کررہے ہیں، پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تعلقات کی کوشش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیل دے۔