بے شمار فوائد کا حامل پودا ایلوویرا

Aloe-vera

دنیا بھر میں تیار کی جانے والی میک اپ کی 80 فیصد مصنوعات میں ایلوویرا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے چہرے کی رنگت صاف اور جلد نرم اور ملائم ہوتی ہے۔ایلو ویرا زیادہ تر افریقا میں پایا جاتا ہے اور اس کی تقریباً500 اقسام پائی جاتی ہیں۔

ایلوویرا میں پانی،20 معدنیات، 12 وٹامن اور 200 فوٹو نیوٹرنز ہوتے ہیں۔اس میں کیلشیم، کرومیم، کاپر، آیوڈین، آئرن، میگنیشیم، میگانیز، میلوبیڈینیم، سلینیم، سیلکون سوڈیم کلور ائیڈ، سلفر، پوٹاشیم، فاسفورس، زِنک وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ایلوویرا جلد،بال اور جسم کے لیے بہت ہی مفید پودا ہے۔ اس سے جلد کی ہر بیماری دور ہوجاتی ہے، خاص طور پر کیل، مہاسے، داغ ، دھبے، جھائیاں، سیاہ حلقے اور جلد کا ڈھیلا پن۔

ایلوویرا کو گھیکواربھی کہا جاتا ہے۔اس کی تاریخ 4 ہزار سا ل پرانی ہے۔ایلوویرا حسن و خوبصورتی کے لیے بہت ہی اہم اور لازم سمجھا جاتا رہاہے۔ قدیم زمانے میں ایلوویرا کو زخموں پہ مرہم کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ وہ پودا ہے جسے گھر میں بھی آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔