گورنر پنجاب سے غیر ملکی سفیروں کی ملاقات

لاہور: گورنرپنجاب رفیق رجوانہ سےمختلف ممالک کےسفیروں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب رفیق رجوانہ سے صوبائی دارالحکومت میں سعودی عرب،ترکی اور تاجکستان کے سفیروں نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا میں قیام امن کے لیےگرانقدرقربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبےکے بعد پاکستانی معیشت دنیامیں ابھرکرسامنےآئی ہے اور پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کار بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سفیروں نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینےکےحوالےسےتبادلہ خیال کیا۔