امریکا اور بھارتی وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

دہلی: امریکااوربھارتی وزرائےخارجہ کی نئی دہلی میں مشترکہ پریس کانفرنس۔ پریس کانفرنس میں دنوں وزراء دہشت گردی اور اقتصادی راہداری پر گفت و شنید

تفصیلات کے مطابق امریکااوربھارتی وزرائےخارجہ کی نئی دہلی میں مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔ دنوں وزراء نے پریس کانفرنس میں امریکا اور بھارت کے معاشی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا امریکابھارت سےتعلقات کووسعت دیناچاہتاہے۔ بھارت کے ساتھ تجارت اورمعاشی تعاون بڑھائیں گے۔ امریکامیں بھارتی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔

افغان جنگ کے امریکی وزیرخارجہ نے کہا میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں کررہےہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پریس کانفرنس میں کہا ٹرمپ کےدورہ بھارت کےبعددونوں ممالک کےدفاعی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ امریکاسےدوطرفہ تعلقات کوفروغ دینےکے خواہش مندہیں۔

انکا کہنا تھا خطےمیں دہشت گردی دنیاکےلیےسب سےبڑاخطرہے۔ پاکستان تمام دہشت گردوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی کرے۔

افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پرتشویش ہے۔ افغانستان میں دہشتگروں کی محفوظ پناہ گاہیں موجودہیں۔