ایشیاء کپ کے لیے قومی ٹیم انتظامیہ کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2018 کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی نے ایشیا کپ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کی فہرست جاری کردی ہے جس میں مکی آرتھر ہیڈ کوچ  اور طلعت علی ملک کو ٹیم منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔ گرانٹ فلاور بیٹنگ کوچ اور اظہر محمود بولنگ کوچ ہوں گے۔

گرانٹ بریڈبرن کو فیلڈنگ کوچ، گرانٹ لیوڈن ٹرینر، کریفی ڈیکون فزیو تھراپسٹ، منصور رانا اسٹنٹ منیجر، طلحہ بٹ انالسٹ، کرنل اعظم سیکیورٹی منیجر اور عماد حمید میڈیا منیجر ہوں گے جبکہ مساجر کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 4 ستمبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ 2018 کے لیے 16 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے متحدہ عرب امارات میں 15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2018 کے لیے 16 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ ایونٹ میں شاہینوں کی کپتانی سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے۔ اسکواڈ میں 6 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد (کپتان)، بابراعظم، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، شعیب ملک، آصف علی، محمد نواز، حسن علی،عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیے: محمد حفیظ اورعماد وسیم ٹیم میں شامل نہیں