حضرت عبداللہ شاہ غازی کےعرس کی تقریبات جاری

کراچی کے علاقے کلفٹن میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں ہیں جس میں شرکت ک لیے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کراچی پہنچنا شروع ہو گئی ہے ۔

Hazrat-Abdullah-Shah-Ghazi-1

تفصیلات کے مطابق برصغیر کے مشہورو معروف صوفی بزرگ اور برگزیدہ ولی اللہ عبداللہ شاہ غازی کے بارہ سو 88 ویں سالانہ عرس کا آغاز آج سے ہوگیا ۔

Hazrat-Abdullah-Shah-Ghazi-2

تقریبات کا آغاز
عرس کی تقریبات کا اغاز سیکرٹری اوقاف اور مذہبی امور ریاض سومرو نے کیا۔

عرس کی تقریبات میں نماز عشا کے بعد عقیدت مندوں نے دھمال ڈالا ،معروف قوالوں کی جانب سے عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔

سیکیورٹی انتظامات

عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے لئے مزار کے اندر اور اطراف سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔جبکہ تین روزہ تقریبات کےدوران مزار کے احاطے میں عقدیت مندوں اورزائرین کی جانب سے نذر و نیاز اورلنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

معروف و برگزیدہ ولی اللہ عبد اللہ شاہ غازی

تاریخ کے مطابق عبد اللہ شاہ غازی امام محمد نفس الزکیہ کے فرزند تھے اور عبد اللہ شاہ غازی اہل بیت میں سے تھے۔

آپ کی مدینہ میں 720ء میں ولادت ہوئی اور آپ سندھ میں تقریباً 760ء میں تشریف لائے اور اپنے ساتھ بہت زیادہ مقدار میں گھوڑے لائے تھے جو اپ نے کوفہ، عراق سے خریدے تھے۔

بعض روایات کے مطابق عبد اللہ شاہ غازی کو خارجیوں نے شہید کیا تھا جو جنگل میں چھپے ہوئے تھے۔ اور شہادت کے بعد آپ کی لاش کو اپ کے جانشین کراچی لے آئے تھے اور آپ کو ایک ٹیلا نما پہاڑ موجودہ کلفٹن، کراچی میں دفنا دیا تھا۔ اور آپ کے بھائی مصری شاہ جو آپ کے ساتھ شہید ہوئے تھے ان کو موجودہ کراچی ڈیفینس میں دفنایا گیا تھا۔

کراچی کے کچھ شہریوں کا ماننا ہے کہ عبد اللہ شاہ غازی کی وجہ سے کراچی سمندری طوفان سے محفوظ ہے۔ اور اس پاک ہستی کی وجہ سے بحر ہند سے کبھی کوئی طوفان کراچی سے نہیں ٹکرایا۔