کراچی میں کانگو وائرس کاکیس سامنے آگیا ہے

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی کے ایک 23 سالہ نوجوان میں کانگو وائرس پایا گیا ہے جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

زرائع کے مطابق جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اس کیس میں مبتلا 23سالہ سلمان کو ہفتے کے روز اسپتال لایا گیا تھا، جس کے بعد اس کے ٹیسٹ کی رپوٹس میں اس کے جسم میں کانگو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانور خریدتے وقت اور قربانی کرتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔سیمی جمالی کے مطابق اس سے قبل جناح اسپتال میں اس سال کانگو سے متاثرہ 8 مریض لائے گئے تھے، جن میں سے دو انتقال کر گئے۔

    مزید پڑھیے : عید الاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ , محکمہ صحت الرٹ