الیکشن کے بعدڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: حالیہ انتخابات 2018 کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 124 روپے میں فروخت ہوا۔

ہفتہ کو مارکیٹ کے آخری دن ڈالر کی قیمت خرید 127.15 روپے ہوگئی جبکہ قیمت فروخت 128.15روپے رہی۔ اسی طرح سعودی ریال کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی اور قیمت خرید 33.05 رہی۔

اماراتی درہم کی قیمت کم ہوکر 33.90رہی۔ اسی طرح سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور 10گرام سونے کی قیمت ہفتہ کو کم ہوکر 50641 روپے ہوگئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 59005 روپے رہی۔