کوئین آف سول : اریتھا فرینکلن76 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Aretha-Franklin

ریسپیکٹ، بے بی آئی لو یو اور چین آف فولز جیسے سدا بہار گیتوں کی گائیکہ اریتھا فرینکلن انتقال کر گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دنیائے موسیقی میں کوئین آف سول کہلانے والی گلوکارہ اریتھا فرینکلن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

Aretha Franklin

اریتھا روک اینڈ رول ہال آف فیم کی پہلی خاتون تھیں، 2010 میں رولنگ اسٹون میگزین نے انہیں روک ایرا کی نمبر ون گلوکارہ کا اعزاز دیا تھا۔

Elton John AIDS Foundation Commemorates Its 25th Year And Honors Founder Sir Elton John During New York Fall Gala - Show

امریکی گلوکارہ کئی سالوں سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھیں، اریتھا فرینکلن نے18 گریمی ایوارڈز اور25گولڈ ریکارڈز حاصل کیےہیں۔