آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کے باعث امن کی راہ پر ہیں اور امن اور استحکام کا مشن ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے ابھی مزید منزلیں طے کرنی ہیں اور نوجوان، افسران آپریشنز میں بھرپور توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر باڑ، سیف سٹی، خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔