اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان

پشاور : سربراہ اے این پی اسفند یارولی نے انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کردیا، انکا کہنا تھا کہ 3روزپرامن سوگ منائیں گے، انتخابی عمل جاری رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کوئی جلسہ جلوس نہیں ہوگا، تین دن بعد پھر روزمرہ کی الیکشن مہم ہوگی، جو مرضی ہو جائے ہم نے میدان نہیں چھوڑنا۔

اسفندیارولی نے کہا کہ دہشتگرد ہمیں جانتے ہیں ہم انہیں نہیں جانتے۔ دہشتگرد پیچھےسےوار نہ کریں،ہمت ہےتوسامنےآئیں۔ جومرضی کرلیں،ہم الیکشن لڑیں گےاور جیتیں گے۔

واضح رہے کہ یکہ توت میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے فرزند ہارون بلور بھی شامل ہیں جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے انتخابات لڑرہے تھے۔

مزید پڑھیے: خودکش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور شہید