عید الاضحیٰ کی آمد،ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

کراچی : سپرہائی وے میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، تگڑے اور جاندار مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ہرسال کی طرح سال بھی کراچی کے سپرہائی وے میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا احتمام کیا گیا ہے ، یہاں ہر سال تین سے ساڑھے تین لاکھ جانوروں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ رقبے کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ تقریباً 900 ایکٹر رقبے پر قائم ہے۔ 26 بلاکس بنائے گئے ہیں جن میں سے چار بلاکس ’وی آئی پی‘ جانوروں کے لئے ہیں۔

Image may contain: one or more people, horse and outdoor

منڈی میں ملک بھر سے صحت مند اور تگڑے جانور لائے جاتے ہیں، منڈی میں زیریں پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع سے خوبصورت اور صحت مند مویشی فروخت کے لیے لائے گئے ہیں۔

فوٹو/آن لائن—۔

بڑی عید میں تقریباً 20 دن رہتے ہیں جس کی وجہ سے منڈی میں اتنی گہما گہمی نہیں تاہم عید کے آخری دنوں میں مویشی منڈی رات بھر میلے کا منظر پیش کرتی ہے کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کرتی ہے، منڈی میں مرد حضرات کیساتھ خواتین بھی بچوں کے ہمراہ مویشی خریدنے اور منڈی گھومنے آتے ہیں۔

Related image

منڈی میں جانوروں کو سجانے کے لیے انکے زیورات کے اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں جہاں رنگ برنگے ہار، لاسٹک کے ہار، جھانجھر، ریشی اور سوتی رسّیاں، خوب صورت اور مضبوط پٹے، گھنگھرو اور دیگر سجاوٹی سامان بیچیں جاتے ہیں۔

Related image

ساتھ ہی منڈی میں سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوتے ہیں جبکہ جانوروں کا اسپتال ، خریداروں کے لیے ڈھابوں کا انتظامات کیے جاتے ہیں ان سب کے علاوہ منڈی میں آئے مویشیوں کی کیٹ واک بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہے۔

Image result for cow catwalk in karachi

کراچی سپرہائی وے میں لگی مویشی منڈی میں ہزاروں جانوروں کے لئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ بیوپایوں کیلئے بھی بجلی، پانی، جنریٹرز، پارکنگ ایریا، اے ٹی ایمز، ہوٹلز اور واش رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ منڈی کے ایڈمنسٹریٹر طاہر میمن کے مطابق منڈی میں بکرے کی انٹری فیس 700 سو روپے جبکہ بڑے جانور کی فیس 1400 سو روپے رکھی گئی ہے۔