ایشیا کپ کا شیڈول جاری ، 19ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرا

دبئی : آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 رواں ماہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں 6 ٹیمیں شریک ہیں جنکو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے پہلے گروپ میں دفاعی چیمپیئن بھارت، پاکستان اور کوالیفائر شامل ہیں جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔

ایشیا کپ کا پہلا میچ 15 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 16 ستمبر کو پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کریں گا۔

ایونٹ پہلی مرتبہ سپرفور مرحلے متعارف کرایا گیا ہے جس میں گروپ کے ابتدائی دو بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اور سپر فور کی2 بہترین ٹیمیں دبئی میں 28ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی ۔