جکارتہ میں ایشین گیمزکی رنگارنگ اختتامی تقریب

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایشین گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں شامل ایتھلیٹس نے دنیا کے نام محبت کا پیغام دیا۔

ایشین گیمزکی اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جب کہ فنکاروں نے بھی اپنے پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائے۔

ایونٹ میں 45 ممالک سے 11 ہزار 300 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر میڈلز ٹیبل پرچین 289 تمغوں کےساتھ سرفہرست رہا ۔

چین نے 132 طلائی ،92چاندی اورکانسی کے 65 تمغےجیتے ۔ ایونٹ میں جاپان  75 سونے ،56چاندی اور74 کانسی کے تمغے جیت کر دوسرے جب کہ جنوبی کوریا 49 سونے ، 58 چاندی اور70کانسی کے تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان نے ایشین گیمز میں 4 تمغے حاصل کیے۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں نے کبڈی،کراٹے،جیولین تھرواوراسکواش میں کانسی کے تمغے جیتے۔