ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاﺅ

Asian Stock Markets

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاﺅ رہا جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی بارے غیر یقینی کی صورتحال ہے۔

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 71.38 پوائنٹ (0.32 فیصد) کمی کے ساتھ 22199 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 5.38 پوائنٹ (0.32 فیصد) گر کر 1692.15 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران تیزی رہی۔