ایک اخبار نے کل نوازشریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، شہبازشریف

میرپورخاص: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایک اخبار نے کل نوازشریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک اخبار نے کل نوازشریف کے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کیا اور مجھے بتاؤ کیا نواز شریف اس طرح کی بات کرسکتے ہیں؟

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی میں بھارتی کرنل ملوث نکلا ہے اور پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد سنڈھری آیا ہوں اور ہوں تو پنجاب کا خادم اعلیٰ لیکن پہلے میں پاکستانی ہوں۔ چاروں صوبوں کو حق کے مطابق پانی دے رہے ہیں اور پانی کی چوری خود کرتے ہیں اور الزام حکومت کو دیتے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبے خوشحال ہوں گے تو پاکستان خوشحال ہوگا اور سندھ کےعوام نہیں چاہتے تو کالا باغ ڈیم نہیں بنے گا۔ سندھ کی محبت میں کالا باغ ڈیم سو بار قربان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو 10سال سندھ میں حکومت کرتے ہوئے ہوگئے ہیں اور دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ کتنے کسانوں کوسستی کھاد ملی ہے؟

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کو بلا سود قرضے دیے کیا آپ کو بلا سود قرضے ملے؟ اور سندھ میں کتنے دانش اسکول بنائے گئے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دانش اسکول بنائے ہیں جہاں غریب اور یتیم بچے پڑھتے ہیں اور دانش اسکول میں مفت کھانا، وردی اور کتابیں ملتی ہیں۔ پنجاب میں ساڑھے 3 لاکھ بچوں، بچیوں کو وظیفے دیے ہیں اور وظیفے لینے والے بچے آج ڈاکٹرز، انجینئرز بن گئے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 5 سال میں پنجاب کے دیہاتوں میں سڑکوں پر 100 ارب روپے خرچ کیے ہیں جبکہ ہاری تباہ ہوگیا اور زرداری خوشحال ہوگیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹوعظیم لیڈر تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ تباہ کرکے دولت دبئی منتقل کردی ہے اور ن لیگ کو کامیاب کرایا تو سندھ کو پنجاب، کراچی کو لاہور بنادوں گا۔