چلاس میں نا معلوم افراد کےتعلیمی اداروں پر حملے

Gilgit-Baltistan

چلاس میں نا معلوم افراد نے رات گئے تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے 12 گرلزاسکول کوآگ لگا دی اور دو اسکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ٹاون چلاس میں تعلیم دشمن عناصر نے تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے املاک کو آگ لگا دی۔ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے 12 تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دو تعلیمی اداروں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کئے گئے۔