عاطف اسلم کا نیا فلمی گانا ‘جانے دے’ کی ویڈیو جاری

بالی وڈ  فلم ‘ قریب قریب سنگل’ کا نئے گانے  ‘جانے دے ’کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔

یہ گانا مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے جسکے بول راج شیکھر نے لکھے ہیں ۔

یہ گانا عرفان خان اور پاروتھی پر فلمایا گیا ہے ۔

اس فلم کے ہدایتکار تنوجا چندرا ہیں ۔ اس فلم کی کہانی دو کرداروں پر مبنی ہے جو سفر کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں  مبتلا ہوجاتے ہیں ۔

یہ فلم 10 نومبر کو ریلیز ہوگی ۔