آسٹریلیا نےانگلینڈ کیخلاف ایشیز سیریز0-4سے جیت لی

سڈنی: آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ایشینز سیریز0۔4 سے جیت لی ہے۔ آسٹریلیا نے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو ایک اننگز اور 123 رنز سے شکست دی۔

اختتامی ٹیسٹ میں آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز ے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نیتھن لیون نے 3، مچل اسٹارک اور جوش ہیزلی وڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر پیٹ کمنز کو مین آف دی میچ اور اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

آسڑیلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 649رنزبناکر اننگز ڈیکلیئر کردی جبکہ برطانوی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پہلی اننگز میں 346رنز جبکہ دوسری اننگز میں 180رنز پرآؤٹ ہوگئی۔