سہ ملکی ٹی 20 سیریز: آسٹریلیا نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ہرارے: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹا میچ آج ہرارے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناکر مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا۔

جواب کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناکر زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے گلین میکسویل 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ایرون فنچ 3، الیکس کیری 16، ٹریوس ہیڈ 48 ، نک میڈنسن 2 بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مارکس اسٹونس 12 اور ایشٹن اگر 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں زمبابوے ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکیڈزا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر اننگ کا آغاز کیا تو جلد وکٹیں گرنے لگ گئی۔ پھر سولومن مائر نے ففٹی کرکے ٹیم کو سہرا دیا اور اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز پر پہنچا دیا۔

زمبابوے کی جانب سے پیٹرمور نے 30 جبکہ ہیملٹن مساکیڈزا اور والر نے 13،13 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو ٹائی نے 3، سٹین لیک اور رچرڈسن نے 2،2 جبکہ ولڈرمت ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا فائنل میچ اتوار 8 جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔