ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس: شعیب شیخ اور کمپنی کے23ملازمین کو 7سال قیدکی سزا

اسلام آباد: عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شیخ اور کمپنی کے23ملازمین کو 7سال قیدکی سزا سنادی۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ممتاز حسین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شیخ اوردیگرپردفعہ419کےتحت  3سال قید ایک لاکھ جرمانہ، کےتحت 3سال قید 2 لاکھ جرمانہ،دفعہ  468 کے تحت 7سال قید5 لاکھ جرمانہ اور دفعہ471 کے تحت 7سال قید 5 لاکھ جرمانہ ساتھ ہی تمام ملزموں کو 5،5لاکھ جرمانہ اداکرنےکابھی حکم دیاہے۔ تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایگریکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر نے بھی سنایا تھا جس میں انہوں نے شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔