نوازشریف کی فرمائش ہےعدالت فیصلے کی تاریخ بدل دے،بابراعوان

Babar-Awan

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے نواز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عجیب فرمائش ہے کہ عدالت فیصلے کی تاریخ بدل دے ۔

بابر اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ ماضی میں شہیدبی بی کی غیرموجودگی میں ان کوسزاسنائی گئی ،نوازشریف خوف نہ کھائیں پاکستان واپس آئیں۔

بابر اعوان کاکہنا تھا کہ نوازشریف واپس آکرعدالتوں کا سامنا کریں ،قانون کےمطابق ملزم کواختیارنہیں عدالت سےفرمائش کرے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت خودفیصلےکی تاریخ مقرر کرے گی،ملزمان کی حاضری کی شرط ملزمان کوپوری کرنی ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےوکیل کی موجودگی میں فیصلہ سنایاجاسکتا ہے تاہم غیرحاضری کی بنیادپرنوازشریف کو3سال قیدکی سزاہوسکتی ہے۔