مشتاق احمد نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش مسترد کردی

mushtaque-ahmed

مشتاق احمد نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹرمشتاق احمدسےرابطہ کیا اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ بننے کی پیشکش کی تاہم مشتاق احمدنےبنگلادیش کرکٹ بورڈکی آفرقبول کرنےسےمعذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی  پہلی ترجیح پاکستان ہے،قومی کرکٹ ٹیم کی تربیت کرنامیرامشن ہے ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ بورڈ نےکوچ کی پیشکش کنسلٹنٹ گیری کرسٹن کی سفارش پرکی تھی خیال رہے کہ زرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمدکاقومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شمولیت کاامکان ہے ۔یاد رہے کہ مشتاق احمداس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کےہیڈکوچ ہیں۔