جعلی ٹوئٹر صارفین: مشہور شخصیات کے فالوورز کم

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کئی جعلی ٹرئٹر اکاؤنٹس ختم کردیے جس کے باعث کئی مقبول شخصیت کے ٹوئٹر پر لاکھوں فولوورز کم ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا یہ اقدام جعلی خبروں اور صارفین کا اعتماد سازی کا حصہ ہے۔

اس اقدام کے ذریعے غیرمعمولی تعداد میں ٹویٹس کرنے پر بلاک یا شناخت کی تصدیق کے عمل کا جواب نہ دینا ایسے صارفین کے اکاؤنٹ کو بند کردیا جائےگیا۔

جعلی اکاؤنٹسن کے بند ہوجانے کی وجہ سے ٹوئٹر پر موجود کئی مقبول ترین شخصیات کے ٹوئٹر لاکھوں فالوورز کم کم ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور لیڈی گاگا کے 25 لاکھ فالوورز کم ہوگئے ہیں جبکہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے 21 لاکھ فالوورز کم ہوئے ہیں۔

اس اقدام کے بعد ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ کے 77 لاکھ فالوورز کم ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس سال جنوری میں نیویارک کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ ریاست ٹوئٹر کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے کیونکہ وہ مبینہ طور پر صارفین کو لاکھوں کی تعداد میں جعلی فالوورز فروخت کرتی ہے۔