پاکستان اورچین کےدرمیان وفود کی سطح پرمذاکرات

Chinese-FM

اسلام آباد : پاکستان اورچین کےدرمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوئے جس میں باہمی دلچسپی کے تمام امور پرگفتگو ہوئی ۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شاہ محمودقریشی پاکستان اوروانگ ژی چینی وفد کی قیادت کررہے ہیں چینی قزیر خارجہ کی آمد پر پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا ۔

ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا۔

 

مذاکرات میں اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کومزیدمستحکم کرنےکےعزم کااعادہ کیا گیا ۔چین نے پاکستان کےمعیشت کےاستحکام کےلیے حمایت کااظہارکیا ۔

شاہ محمودقریشی  نے کہا کہ چین کوسی پیک کےلیے پاکستان کےعزم کی یقین دہانی کرائی گئیسی پیک موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،سی پیک پاکستان کی سماجی اورمعاشی ترقی کےلیے اہم ہے۔

خیال رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔