عام انتخابات 2018 : بلاول بھٹو ، شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمان کے فارم منظور

اسلام آباد : الیکشن2018،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاآج آخری روزہے ۔ ریٹرننگ افسران آج شام تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 132 سے مسلم لئگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

ملتان کے حلقہ این اے 155 سے جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، ، لاہور کی صوبائی اسمبلی پی پی 173 سے مریم نواز اور قصور کے حلقہ پی پی 176 سے ن لیگ کے رہنما ملک محمد احمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 38 اور 39 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے جبکہ این اے 254 اور 255 سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشد ووہرا کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین خان کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

اس کے علاوہ این اے24سےاسفندیارولی ، این اے79سےپی ٹی آئی کےمحمد احمد چٹھہ، پی پی51سےشبیر اکرم چیمہ ، این اے79سےاعجاز چیمہ ایڈووکیٹ ،این اے79سےن لیگ کےنثار چیمہ، پی پی52سےعادل بخش چٹھہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ءُ کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روزہے، ریٹرننگ افسران آج شام تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 25جولائی کے عام انتخابات کے لیے 21 ہزار 482 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔