آرمی چیف کو بل گیٹس کا ٹیلی فون

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملنڈا گیٹس کے شریک بانی بل گیٹس نے ٹیلی فون کیا اور کامیاب انسداد پولیو مہم پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان کی کامیاب انسداد پولیو مہم پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے وزارت صحت کیساتھ مل کر انسداد پولیو مہم مربوط بنائی ہے اور پاک فوج نے انسداد پولیوٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔