آسٹریلیا: گودام میں آتشزدگی

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، گودام میں موجود کیمیکل کا دھویں سے علاقہ مکین سانس لینے میں مشکل کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گودام میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے سو سے زیادہ فائر فائٹرز امدادی کام میں مصروف ہیں جبکہ خطرناک دھویں کے باعث ارد گرد علاقے کے لوگ محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہورہے ہیں۔

فضاء میں بلند کالے رہریلے دھویں سے بیشتر اسکولوں کو بندکردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ متاثرہ علاقے کی فضائی حدود سے گزرنے والے طیاروں کا بھی رخ موڑ دیا گیا ہے۔