گستاخانہ خاکوں کامسئلہ چندمسلمانوں کانہیں،ہرمسلم کا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمدﷺسب کےدل میں رہتےہیں، آپ ﷺ کی شان میں گستاخی پر سب کوتکلیف ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان شاہ محمودقریشی کواوآئی سی سےرابطے کی ہدایت کردی،اوآئی سی پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ کےساتھ معاملہ اٹھائیں گے،ہم اس معاملےپربھرپوراحتجاج کریں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ مسئلہ یہ ہےکہ مغرب کےلوگوں کواس چیزکی سمجھ نہیں،مغربی لوگوں کومسلمانوں کےجذبات کااحساس نہیں،مسلمان اپنےدین کوان سے مختلف اندازمیں دیکھتےہیں،ہم احتجاج کریں گے،مغرب کو سمجھائیں گے۔

انھوں نے مزید نے کہاکہ سفیربلانےکےبجائےاوآئی سی پلیٹ فارم سےسب سےبات کریں گے، انشاءاللہ ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہوں گے ۔