شمالی وزیرستان میں آرمی بم ڈسپوزل ٹیم آئی ای ڈی دھماکےکاشکار

blast

شمالی وزیرستان میں آرمی بم ڈسپوزل ٹیم آئی ای ڈی دھماکےکاشکار ہوگئی جس کےنتیجےمیں حولداراحمد خان شہید اور 3جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔

پاک فوج کے  شعبہ  تعلقات عامہ ( آئی  ایس پی  آر ) کے مطابق  شمالی وزیرستان میں دھماکا ڈنڈ کلےکےعلاقےمیں ہوا، بم ڈسپوزل ٹیم معمول کےسرچ آپریشن میں مصروف تھی ۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق حوالداراحمد خان شہید کاتعلق میانوالی سے ہے اوران  کےپسماندگان میں بیوہ،ایک بیٹا اور2بیٹیاں شامل ہیں۔