بالی ووڈ کے معروف ڈانسرنےخود کشی کرلی

Abhijit-Shinde

فلم انڈسٹری میں سلمان خان، ہریتھک روشن، رنبیرکپور، رنویر سنگھ، اجے دیوگن اور پرابھودیوا سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے والے نامور ڈانسر ابھیجیت شندے نے خود کشی کرلی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیجیت شندے نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل کی وجہ سے کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ابھیجیت شندے کے اپنی اہلیہ کے ساتھ مسائل چل رہے تھے جس کی وجہ سےان کی بیوی2سالہ بیٹی کے ہمراہ اپنی ماں کے گھر میں رہ رہی تھیں جب کہ ابھیجیت کو گزشتہ 3 ماہ سے بیٹی سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا تھا جس کے باعث انہوں نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

خودکشی سے قبل انہوں نے ایک خط بھی لکھا جو ان کے کمرے سے ہی برآمد ہوا ہے جس میں انھوں نے اپنے بینک اکاؤنٹس بیٹی کے نام پر ٹرانسفر کرنے کا کہا۔ دوسری جانب ابھیجیت کی بیوی کا کہنا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار رہتے تھے۔