خوبصورت مسکراہٹ اور معصوم اداؤں کی مالک جوہی چاولہ کی کراچی آمد

Juhi Chawla

بھارتی فلموں کی خوبصورت ، چنچل ،نازک ، شرارتی  اور معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ اس وقت پا کستان کے  نجی دورے پر آئی ہو ئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شوخ و چنچل جوہی چاؤلہ اس وقت پاکستان کی مہمان ہیں ۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں ۔

ٹوئٹر پر جوہی چاولہ نےتصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں وہ  اپنی  قریبی  دوستوں کے ہمراہ ہیں   انہوں نے لکھا ہے کہ ’وہ کراچی میں اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ لنچ کرنے باہر آئی ہیں۔ اس کے بعد وہ کامیڈی اور رومانس سے بھرپور پاکستانی فلم دیکھیں گی۔

سوشل میڈیا پرجوہی چاؤلہ کی جانب سے جاری   کی  گئی  تصویر میں وہ اپنی  قریبی دوستوں کے ہمراہ  گھومتی  پھرتی  اور انجوائے کرتی دیکھائی  دے  رہی ہیں  جن میں  ائیر ویوز میڈیا گروپ کی  سی ای او  سیما  طاہر بھی ان کے  ساتھ موجود ہیں ۔

جوہی کی  اچانک پاکستان آمد کی  خبر  سے  ان کے مداح بے حد خوش اور حیران ہیں ۔

خیال رہے کہ  اس  سے  قبل بھی 2013 اور 2016 میں  جوہی چاؤلہ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں لیکن انھوں نے نجی تقاریب کے علاوہ کسی تقریب میں شرکت نہیں کی ۔