سابق برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کی وزیراعظم ٹرایزمےپرکڑی تنقید

لندن :سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ملک کی وزیراعظم ٹریزا مے کے بریگزٹ منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے برطانوی آئین کو خودکش جیکٹ پہنا کر اس کا ڈیٹونیٹر برسلز کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔

بورس جانسن نے میل آن لائن میں اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ چیکر ڈیل نے برطانیہ کے لیے دائمی سیاسی بلیک میلنگ کی راہ ہموار کر دی ہے۔

اپنے آرٹیکل میں مسٹر جانسن نے الزام عائد کیا کہ یورپی یونین برطانیہ کو دھمکا رہی ہے لیکن انھوں نے یہ سوال بھی کیا کہ برطانیہ اس کا ردعمل اتنا کمزور کیوں دے رہا ہے۔