آٹھ روز سے لاپتہ نوجوان پاکستانی اداکارہ کے گھر سے برآمد

لاہور :پولیس نے 8 روز سے لاپتہ نوجوان کو اسٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد کرلیا۔ نوجوان کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ مدیحہ شاہ احمد کو نشہ کراتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ احمد لاہور کے مکہ کالونی کا رہائشی ہے، 8 روز قبل اچانک گھر سے موٹر سائیکل لے کر غائب ہوگیا تھا ، جس کی تلاش کے لیے اہلخانہ نے تھانہ فیکٹری ایرایا میں رپورٹ درج کروائی۔

پولیس نے دوستوں کی نشاندہی پر اسٹیج اداکارہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی، جس پر اداکارہ نے مزاحمت کی تاہم پولیس نے احمد کو مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد کرلیا ۔

احمد کے اہلخانہ کی جانب سے مدیحہ شاہ پر الزام عائد کیا گیا کہ مدیحہ شاہ احمد کو نشہ کرواتی ہے جبکہ اداکارہ نے تمام الزامات کی تردید کی اور مؤقف اختیار کیا کہ حمد میرے پاس ڈرائیور تھا اور ابھی بھی نوکری کی غرض سے آیا تھا جب کہ مجھ پر احمد کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزمات جھوٹے ہیں۔

دوسری جانب 22 سالہ احمد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گھر والوں سے ناراض ہوکر نوکری کیلئے مدیحہ شاہ کے گھر گیا تھا۔