برازیل کے 200 سال قدیم نیشنل میوزیم میں شدید آگ بھڑک اٹھی

برازیل کے معروف شہر ریو دی جنیرو میں قائم ملک کے قدیم ترین سائنسی ادارے نیشنل میوزیم میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔

اتوار کے دن ریو ڈی جنیرو میں واقع قدیم ترین نیشنل میوزیم کے بند ہونے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے والا عملہ پوری کوشش کر رہا ہے۔ تاہم  ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

اس عجائب گھر میں موجود قدیم نوادرات کی دو کروڑ اشیا شامل ہیں۔

یہ میوزیم کبھی پرتگال کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا اور رواں سال کی ابتدا میں اس کی تعمیر کا 200 سالہ جشن منایا گیا تھا۔

اس میوزیم کے قدرتی تاریخ کے ذخائر میں ڈائنوسار کی ہڈیاں اور ایک خاتون کی 12000 سال پرانا ڈھانچہ رکھا ہوا تھا۔ یہ ڈھانچہ امریکی بر ا‏عظموں پر دریافت ہونے والا قدیم ترین ڈھانچہ تھا۔ برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں اس دن کو برازیل کے تمام باشندوں کے لیے افسوسناک دن قرار دیا ہے۔