اٹلی میں پل گرنے کے باعث 35 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی

اٹلی : گینوا میں پل کا 100 میٹر کا حصہ گرنے سے 35 افراد ہلاک متعدد زخمی۔ ایمرجنسی نافض کردی گئی۔

خراب موسم کے باعث اٹلی کے شہر گینوا میں پل گر گیا۔ برطانوی میڈیا کے گینوا میں واقع پل کا سو میڑ کا حصہ گرگیا۔ پل پر موجود متعدد گاڑیاں بھی گرگئیں۔ حادثے میں تقریبا35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کی ہالت تشویش ناک ہے۔ حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی نافز کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پُل گرنے سے اے ٹین موٹر وے کا 100 میٹر کا حصہ بھی تباہ ہو گیا اور 300 فٹ کا گڑھا پڑ گیا۔

برطانوی وزیر داخلہ نے حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔
اٹلی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے پُل گرنے کے واقعے کو بدترین سانحہ قرار دیا ہے جب کہ کئی گاڑیاں تاحال ملبے تلے دبی گاڑیوں کو نکالے کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔