سول ایوی ایشن نےشاہین ایئرکےلائسنس کی توسیع کردی

کراچی : سعودی  عر ب میں  پھنسے  1500حاجیوں میں امیدیں  بر  آنے  لگیں ،سول ایوی ایشن نےشاہین ایئرکےلائسنس کی توسیع کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن  (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نےشاہین ایئرکےلائسنس کی  عارضی توسیع صرف حاجیوں کی  واپسی کے لیے کی گئی ہے ۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ شاہین ایئرکوانسانی بنیادوں پراجازت دی گئی ہے مدینہ کےحج ٹرمینل پر325سےزائدپاکستانی حجاج24گھنٹےسےمحصورہیں۔

دوسری جانب شاہین ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے حاجیوں  کی  واپسی تحریری حکم نامہ ملنے کے بعد کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ شاہین ایئر اور سول ایوی ایشن کے تنازع  میں رل جانے والے حجاج کرام سعودی عرب ایئرپورٹ میں سراپہ احتجاج تھے ،جبکہ کئی گھنٹوں سےسعودی ایئرپورٹ ایئر پورٹ پر352 ذائد حجاج کرام پھنسے ہوئے تھے ،اور سی اے اے کی جانب سے لائسنس میں توسیع سے انکار کردیا تھا ۔

 مزید پڑھیے : شاہین ایئر کا حجاج کرام کو وطن واپس لانے کا آپریشن منسوخ