5صوبائی وزراءکومحکموں کےقلمدان سونپ دیےگئے

punjab

لاہور: پنجاب کابینہ میں پانچ وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بز دار کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  حافظ عماریاسرکومعدنیات وکان کنی کا،راجہ راشدحفیظ کولٹریسی اورغیررسمی بیسک ایجوکیشن کا ، سردارحسنین بہادردریشک لائیواسٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔

چوہدری ظہیرالدین پبلک پراسیکیوشن اورمحمدہاشم ڈوگرکوپاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کاوزیربنایاگیا ۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں تشکیل پانے والی پنجاب کابینہ میں کئی پرانے وزرا بھی شامل ہیں جن میں سے آٹھ ایسے ہیں جو 2002 سے 2007 تک سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی بھی مشرف دور میں وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔