نگراں وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے 19-2018 کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فنانشل انسٹی ٹیوشن رولز 2018 اور سیکشن20(7) کے تحت ایف آئی اے کی انوسٹی گیشن ایجنسی کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا اور افغان مہاجرین کے قیام میں 3 ماہ کی عبوری توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

افغان مہاجرین کا معاملہ آنے والی منتخب حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر خزانہ کی کابینہ کو پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس پر بریفنگ دی۔ نیشنل یونیورسٹی ٹیکنالوجی کو 1973 رولز آف بزنس کے شیڈول 2 میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔