آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے : چاند سے چہرے پر داغ

Dark-Circles

کسی نے کیا خوب کہا ہےکہ چہرہ کتنا ہی حسین اورپرُ کشش کیوں نہ ہو لیکن اگر آنکھوں کے گر د سیاہ حلقے ہوں تو خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے ۔
یہ بات بھی درست ہے کہ لوگ اچھے چہرے کی طرف متوجہ ہوتے ہیں مگر اگر اس ہی چاند سے چہرے کی جھیل سی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہوں تو چہرہ اور شخصیت دونوں متاثر ہو تی ہے ۔
اگر آپ بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور ان کا فوری حل چاہتے ہیں تو پہلے سیاہ حلقوں (ڈارک سرکل ) کی وجوہات کو جان لینا ضروری ہے تاکہ ان کا سدباب کیا جا سکے ۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی وجوہات

نیند کی کمی یا نیند کے دوران بے چینی آنکھوں کے ڈارک سرکل کا سبب بنتے ہیں ۔خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی سے مزاج میں چڑچڑا پن پیدا ہوتا ہے اور یہ تبدیلی سیاہ حلقوں کو بھی دعوت دیتی ہے۔

نشہ آور ادویات ، سگریٹ نوشی یا اور کوئی ایسی چیز جس سے غنودگی طاری ہو آنکھوں کے گرد نازک جلد پر سیاہ حلقے پیدا کرتی ہے۔الکحل کا حد سے زیادہ استعمال آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بناتا ہے۔

باہر کے غیر معیاری اور مرغن غذائیں کھانے سے بھی چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے اور سیاہ حلقےجنم لیتے ہیں۔

ذہنی دباؤ یا کام کی زیادتی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بنانے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو  ختم کرنے کاعلاج

آنکھوں کے گرد پڑ جانے والے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کا سب سے آسان اور سستا علاج ہے زیادہ سے زیادہ پانی پینا۔

دن میں تقریباً 8 سے 12 گلاس پانی پینے سے سیاہ حلقےبہت حد تک غائب ہوجاتے ہیں۔

کوشش کریں رات کو جلدی سوئیں اور بھرپور نیند کو اپنا معمول بنا ئیں۔اس سے سیاہ حلقےدور ہوجائیں گے۔

چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل پر لینے کی بجائے انھیں نظر انداز کرنا سیکھیں کیوں کہ یہ ٹینشن آپ کی آنکھوں کے اطراف میں سیاہ حلقوں کا جال بچھا سکتی ہے۔

تقریب میں جانے سے پہلے برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کچھ دیر کے لیے آنکھوں پر رکھ لیں آنکھوں کے گرد حلقے ایسے ہوجاتے ہیں جیسے تھے ہی نہیں ۔

آنکھوں کے گرد حلقوں کا بہترین علاج ایلوویرا ہے، اس سے دھبے بھی صاف ہوجاتے ہیں اور آنکھیں بھی روشن دکھائی دیتی ہیں۔

آلو میں پایا جانے والااینزائم سیاہ حلقوں کے لیے بہت مفید ہے، آلو کو آنکھوں کے نیچے ہلکے ہاتھوں سے ملیں، کچھ دن بعد حلقے دور ہوجائیں گے۔

ککڑی میں  پائے جانے والے عناصر کیلشیم، فاسورس، آئرن، میگنیشیم، وٹامن سی اور وٹامن ای سیاہ حلقوں کو دور کر ديتے ہیں۔ ککڑی کا رس اور عرق گلاب ملا کر روئی کی مدد سے ان پر لگانا بہت مفید ہے۔

پودینے کے پتوں کو باریک پیس کر اس کا پیسٹ آنکھوں کے گرد سیا ہ حلقوں پر لگانا نہایت مفید ہے ۔

ایک چمچ ٹماٹر کا جوس پینا اور لگانا دونوں نہایت مفید ہیں ٹماٹر کے رس میں دو بوند لیموں کے عرق کی ملا کرسیاہ حلقوں پر لگانے سے بھی یہ بہت جلد دور ہوجاتے ہیں ۔

بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر اسے پیس لیں ، پھر اس کا پیسٹ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں پر لگائیں ، سرکل دور ہوجائیں گے۔

یاد رکھیں کے آنکھوں کے گرد سیا ہ حلقے کوئی لاعلاج مرض نہیں ہے بس زرا سی دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔

انتباہ : حساس جلد والے اور کسی بھی جلدی بیماری میں مبتلا افرد اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی بھی نسخہ استعمال نہیں کریں ۔