جشن آزادی کی تیاریوں کاآغاز ،ہر سمت سبز پرچموں کی بہار

FLAG

آزادی کی قدر و قیمت وہ ہی لوگ جانتے ہیں جنھوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ۔ ہم ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جنھوں نے آ زاد فضاء میں آنکھ کھولی ۔

ہر سال پاکستانی قوم ملی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی آزادی کا دن مناتی ہے اس ہی سلسلے میں ماہ اگست شروع ہو تے ہی آزادی کا جشن منانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں پر طرف سبز ہلالی پرچم اور جھنٹیوں کی بہار ہے۔

ما ہ اگست کے آغاز سے ہی ملک بھر میں 14 اگست منانے کی تیاریوں کی بھی شروعات ہو گئی ہے بازاروں میں لگے اسٹالز پر پاکستان کے پرچم اور رنگ برنگی جھنڈیاں لہرا رہی ہیں جن ہی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو 14 اگست کے روز تک جاری رہے گا ۔

جھنڈے ، جھنڈیاں ، بیجز ،باجے سجاوٹ ، چوڑیاں اور کپڑے ہر چیز کی نئی ورائٹی ، نیا اندا ز اور نیا اسٹائل متعارف کروایا گیا ہے جو کے بچوں اور بڑوں سب کی توجہ کا مرکز ہے ۔

پاکستان کا71واں جشن آزادی مکمل جوش و خروش سے منانے کیلیے زبردست تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے۔