عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شوبز اسٹازکی شرکت

celebrities attend

ارض پاکستان کے 22 وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں جہاں سیاسی، سماجی عسکری قیادت ،کھلاڑیوں نے شرکت کی وہیں شوبز ستارے بھی شریک ہو ئے۔
ایوان صدر میں منقعد تقریب میں گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق، معروف اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ ثناء جاوید نے شرکت کی۔
سر اٹھا کے دیس میں چلنے کا موسم آگیا، آؤ کے اب ایک ہوجانے کا موسم آگیا جی ہاں سماجی رابطوں کی سائٹ پر ایسا لکھا گلوکار ابرار الحق نے ، حلف برداری کی تقریب کے ساتھ اپنے ٹوئٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں کو تبدیلی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ہی گانے کے بول لکھے، سر اٹھا کے دیس میں چلنے کا موسم آگیا، آؤ کے اب ایک ہوجانے کا موسم آگیا۔

اس موقع پر جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ آج نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، جس پر میں بہت خوش ہیں۔

 ساتھ ہی  ساتھ  دیگر شوبز وتاروں  کی جانب سے بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سجل علی 

عمران عباس

ثمینہ پیرزادہ